10-Feb-2022 لیکھنی کی کہانی -
part 3rd ۔۔۔۔۔
کچھ سال بعد اللہ کا کرم ایسا ہوا گڑیا کے یہاں دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی ۔
گڑیا اور فہیم اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے ۔
فہیم بولا دیکھوگڑیا ہمارے صبر اور شکر کا نتیجہ ہمارے پروردگار نے ہمیں کتنے بہتر انداز میں دیا ہے ۔
گڑیا بولی میری نعمت کے وسیلے سے مجھے رب نے دو بیٹے عطا کیے ہیں ۔
میری بیٹی کے بھائ بھی ہو گئے ۔
ایک نہیں دو دو ،،
فہیم مسکرا کر بولا ۔۔
تم سحی کہتی ہو ۔
نعمت اپنے دونوں بھائیوں سے بہت پیار کرتی تھی ۔
دونوں سے توتلی زبان میں باتیں کرتی ۔
میرا بابو ۔۔۔۔
میرا بابو۔
ہنس رہا ہے ۔
فہیم نے نعمت کو دیکھا وہ اس کے پاس آکر بیٹھ گئے ۔
اور بولے کیاکر رہی ہماری شہزادی اپنے بھائیوں سے باتیں ۔چھوٹی چھوٹی باتیں پیاری پیاری باتیں ۔
نعمت بولی بابا جب میرے دونوں بھائی بڑے ہو جائیں گے تب مجھے اسکول چھوڑنے جایا کرینگے ۔
فہیم بولا ہاں بیٹا ۔
اسکول ہی نہیں تمہارے بھائی تمہیں سسرال لینے بھی جایا کرینگے ۔نعمت بولی بابا یہ سسرال کیا ہوتا ہے ۔
فہیم نے کہا بابو جب آپ بڑی ہو جاؤگی تب آپکی شادی کر دینگے ۔
تم اپنی سسرال چلی جاؤگی ۔
نعمت بولی بابا میرے حسن حسین میں اِنہیں بھی اپنے ساتھ لے جاؤنگی ۔
میں ان کے بغیر نہیں رہسکتی ہوں ۔۔
گڑیا بولی اگر تم حسن حسین کو لے جاؤگی تو ہمارے ساتھ کون رہیگا ہم تو اکیلے ہو جائینگے
نعمت بولی امی آپ بھی میرے ساتھ چلنا ۔
پھر تھوڑی دیر بعد بولی ابّو میں نہیں جاؤنگی سسرال میں اپنے بھائیوں کے بغیر نہیں رہونگی ۔۔
فہیم ہستے ہوئے بولے اچھا ٹھیک ہے ۔ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دینگے ۔اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھینگے ۔
میرے تین پھول ہیں ان پھولوں سے میرا گلشن ہمیشہ مہکتا رہے ۔
گڑیا نے فہیم کے گلے لگ کر کہا آمین۔
Naymat khan
27-Feb-2022 04:14 PM
Good
Reply
Umerbilalmukhlis
26-Feb-2022 07:57 PM
Good
Reply
Dua Abbas
15-Feb-2022 06:53 AM
Good
Reply